بھٹکل:7/ نومبر (ایس اؤنیوز) یہاں شرالی کے وینکٹاپور بریج پرایک سرکاری بس اور لاری کے درمیان ہوئی ٹکر میں لاری ڈرائیور کو معمولی چوٹ لگی، البتہ لاری ڈرائیور کی چالاکی سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ حادثہ منگل کی شام کو پیش آیا۔
بتایا گیاہے کہ سرکاری بس ہبلی سے منگلورو جارہی تھی، جبکہ آندھرا پردیش نمبر پلیٹ والی لاری مینگلور سےکوک بھر کر دھارواڑ جارہی تھی وینکٹاپور برج پر دونوں کی ٹکر ہوگئی ۔ اس دوران لاری ڈرائیور بس سے ہونے والی ٹکر سے بچنے کی پوری کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں لاری بعد میں برج کنارے سے بھی ٹکراگئی۔
بس پر کل 26مسافر تھے ، لاری ڈرائیور نے حادثے سے بچنے کی ہرممکن کوشش کی، جس کی بنا پر لاری اور بس دونوں بریج سے نیچے گرتے گرتے بچے اور بس ڈرائیور سمیت تمام مسافر بھی محفوظ رہ گئے۔
حادثے میں لاری ڈرائیور کے دائیں ہاتھ کو چوٹ لگی ہے اور اُسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع پاتے ہی بھٹکل دیہی پولس تھانہ ایس آئی نوین بورکر اپنے عملے کےساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔ دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ عوام نے غیر سائنٹفک طورپر شاہراہ کنارے آئی آر بی کمپنی کی جانب سے لگائے گئے بیاری کیڈ کو اس حادثہ کے لئے ذمہ دار ٹہرایا ہے۔
.png)